یوروپ

ترکی: اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے سات افراد جھلسے

مرسین: ترکی کے ازمیر میں جمعہ کو ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس میں بھیانک آتشزدگی سے سات لوگ جھلس گئے۔

مرسین: ترکی کے ازمیر میں جمعہ کو ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس میں بھیانک آتشزدگی سے سات لوگ جھلس گئے۔

متعلقہ خبریں
ترکیہ کے بلدی انتخابات میں صدر اردغان کو بدترین شکست
غزہ نسل کشی پر جشن منانے والا اسرائیلی فٹبالر گرفتار
استنبول میں ایک اور زلزلہ کا امکان: ماہرین
ترکیہ اور شام زلزلے میں اموات کی تعداد 41 ہزار ہوگئی
ہندوستانی شہریوں نے ترکیہ کے لئے مدد روانہ کی

ازمیر صوبے کے گورنر یاوز سیلم کوسگر کے دفتر نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔

ترکی کے وزیر صحت فرحتین کوکا نے ٹویٹ کیا کہ آگ لگنے سے سات افراد جھلس گئے جن میں سے چھ کاربن ڈائی آکسائیڈ کی زدمیں آگئے تھے۔

https://twitter.com/helobuff/status/1651844184351858690

اس واقعے میں کوئی ہلاک نہیں ہوا تاہم آگ نے اپارٹمنٹ بلاکس میں سے ایک کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

انقرہ اور آیدن سے 25 فائر انجن اور ہیلی کاپٹر آگ بجھانے کے آپریشن میں شامل تھے۔

آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

ذریعہ
یواین آئی