آندھراپردیش

آندھراپردیش کے تروملا میں بیشتر مقامات پر کہر

آندھراپردیش کے تروملا میں بیشتر مقامات پر کہر دیکھی جارہی ہے۔ بیشتر مقامات پر کہر کے ساتھ ساتھ بارش بھی ہوئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے تروملا میں بیشتر مقامات پر کہر دیکھی جارہی ہے۔ بیشتر مقامات پر کہر کے ساتھ ساتھ بارش بھی ہوئی۔

متعلقہ خبریں
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
سرد موسم اور کم عمر بچے، کچھ حفاظتی تدابیر
تروملا کے قریب سیکوریٹی میں کوتاہی، بھکتوں نے ڈرون استعمال کیا (ویڈیو)
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
اے پی کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی دہلی طلب

شدید کہر کے نتیجہ میں گھاٹ رول پر گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ساتھ ہی ملک کے سب سے مشہور درشن کے مقام تروملا میں درشن کے لئے آنے والے افراد بھی شدید سردی سے متاثر ہیں۔

ان دنوں تروملا میں درشن کے لئے آنے والے افراد کی زیادہ تعداد دیکھی جارہی ہے۔ کہر اور بارش کے پیش نظر یہ افراد اپنی گاڑیوں میں گھاٹ روڈ پر سفر کو ترجیح دے رہے ہیں۔

اسی دوران تروملا تروپتی دیواستھانم (ٹی ٹی ڈی) کے عہدیداروں نے گھاٹ روڈ پر گاڑی چلانے کے دوران احتیاط اور چوکسی کی ہدایت دی ہے۔

a3w
a3w