کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن حدود میں بھیانک آتشزدگی، تین ادارے جل کر خاکستر
کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ایسبیسٹوس کالونی میں کاغذ کے چائے کے کپ اور پلیٹیں تیار کرنے والی ایک فیکٹری میں زبردست آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا۔
حیدرآباد: کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ایسبیسٹوس کالونی میں کاغذ کے چائے کے کپ اور پلیٹیں تیار کرنے والی ایک فیکٹری میں زبردست آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا۔
آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی گوداموں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جن میں GRT گھی اور ہلدیرامس کے گودام شامل ہیں۔ اس حادثے میں تینوں ادارے مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے۔
آگ کی شدت کے باعث وہاں کھڑے پانچ آٹو رکشے اور ایک ڈی سی ایم وین بھی مکمل طور پر جل گئے۔
پولیس کو شبہ ہے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی ہوگی، تاہم واقعے کی اصل وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی۔ کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا اور اسے مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔
واقعے میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے۔ حکام کی جانب سے نقصان کی مکمل تفصیلات اور آتشزدگی کی اصل وجہ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔