نیویارک کی ایک عمارت میں بھیانک آتشزدگی، ہندوستانی صحافی فاضل خان جاں بحق
الکٹرک بائیک کی بیٹری کے پھٹنے سے یہ واقعہ پیش آیا۔ آگ تیزی سے پوری عمارت میں پھیل گئی جس کے نتیجہ میں عمارت میں پھنس جانے والے فضل خان جاں بحق ہوگئے۔ اس واقعہ میں تقریباً 17 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

واشنگٹن: امریکہ کی نیو یارک سٹی میں ایک بہت ہی المناک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں ہندوستانی صحافی 27 سالہ فضل خان جاں بحق ہوگئے۔
میڈیا ررپورٹس کے مطابق ہندوستان سے تعلق رکھنے والے فاضل خان اس سے قبل ایک معروف میڈیا کمپنی میں بطور کاپی ایڈیٹر کام کرتے تھے لیکن وہ صحافت میں اپنی مکمل کرنے کیلئے 2020 میں نیویارک گئے تھے۔
فاضل نے وہاں کولمبیا جرنلزم اسکول میں اپنا کورس مکمل کیا۔ اس کے بعد وہ وہیں مقیم ہوگئے۔ جمعہ کو فاضل خان کے اپارٹمنٹ میں بھیانک آگ لگ گئی۔
الکٹرک بائیک کی بیٹری کے پھٹنے سے یہ واقعہ پیش آیا۔ آگ تیزی سے پوری عمارت میں پھیل گئی جس کے نتیجہ میں عمارت میں پھنس جانے والے فضل خان جاں بحق ہوگئے۔ اس واقعہ میں تقریباً 17 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
کئی لوگوں نے اپنی جان بچانے کیلئے عمارت کے کھڑکیوں سے چھلانگیں لگاکر کود گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ عملہ فوری طورپر موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی شروع کردی۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ہندوستانی سفارتخانہ نے واقعہ پر رد کا اظہار کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیاہے۔ مرحوم فاضل خان کے افراد خاندان سے بھی ربط کیاجارہا ہے اور انہیں تمام ضروری مدد فراہم کی جائے گی۔ واضح رہے کہ فضل خان کے جسد خاکی کو ہندوستان لانے کی بھی کوششیں جاری ہیں۔