تلنگانہ

حیدرآباد اور تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں بارش،ایلوالرٹ جاری،کسانوں میں مسرت

حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ ریاست میں آئندہ چار دنوں کے دوران شدید بارش کا امکان ہے۔ اس سلسلہ میں کئی اضلاع میں ا یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں کل شب سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔پرانا شہر کے ساتھ ساتھ بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز، لکڑی کاپل، خیریت آباد، پنجہ گٹہ، امیرپیٹ، کوکٹ پلی، کونڈا پور، مہدی پٹنم، نامپلی، کوٹھی، چادر گھاٹ، ملک پیٹ، دلسکھ نگر، ایل بی نگر، ونستھلی پورم، حیات نگراوردیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجہ میں بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوگیااور اسکول جانے والے طلبہ کے ساتھ ساتھ دفاتر جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
یو اے ای میں گرج چمک کے ساتھ شدیدبارش، سڑکوں پر پانی جمع
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ ریاست میں آئندہ چار دنوں کے دوران شدید بارش کا امکان ہے۔ اس سلسلہ میں کئی اضلاع میں ا یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ریاست کے اضلاع میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے عوام کیلئے گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہو رہا ہے۔

کسان کل تک بارش کا انتظار کر رہے تھے وہ رات سے ہورہی بارش سے خوش ہیں۔

ضلع ورنگل کے نلہ بیلی منڈل میں سب سے زیادہ 6 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ڈوگونڈی میں 5.02 سینٹی میٹر، نرسم پیٹ میں 3.6،گیسوکونڈہ میں 3.2 سنٹی میٹربارش درج کی گئی۔

یادادری بھونگیر ضلع کے رامنا پیٹ منڈل میں سب سے زیادہ 1.7 سنٹی میٹر، نارائنا پور میں 1.4 سنٹی میٹر، اڈاگودور میں 1.3 سنٹی میٹر، موٹاکونڈور اور راجاپیٹ منڈلوں میں 1.2 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ملگ ضلع میں، وینکٹا پور میں 9.2 سنٹی میٹر،گووندا راوپیٹ میں 8.7، تاڑوائی میں 9.2، ایٹوروناگارم میں 7.9، کنائی گڈیم میں 9.8، واجیڈو میں 8.2،، منگا پیٹ میں 8.0 سنٹی میٹر بارش ہوئی۔

وقارآباد ضلع میں رات سے ہی موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔

ضلع نظام آباد میں بھی رات سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ ضلع بھر میں اوسطاً 5.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

a3w
a3w