تلنگانہ

رکن اسمبلی روہت ریڈی ای ڈی کے سامنے حاضر

رکن اسمبلی نے کہاکہ وہ آیپادیکشامیں ہیں اور انہوں نے ای ڈی سے حاضر ہونے کے لئے 31دسمبر تک مہلت مانگی تھی مگرای ڈی حکام نے میری اس درخواست سے اتفاق نہیں کیا۔

حیدرآباد: حکمراں جماعت بی آرایس کے رکن اسمبلی پی روہت ریڈی پیر کے روز منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلہ میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) کے سامنے پیش ہوئے۔

شہرمیں ای ڈی کے علاقائی دفتر میں داخل ہونے سے قبل روہت ریڈی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ انہیں اس بات کا کوئی آئیڈیا نہیں ہے کہ انہیں کس کیس میں طلب کیاگیاہے اور وہ یہ معلوم کرنے کیلئے آئے ہیں کہ انہیں کس کیس کی تحقیقات کے لئے سمن جاری کیاگیا ہے۔

اگر چیکہ انہیں 15دسمبر کونوٹس جاری کی گئی تھی مگر یہ نہیں معلوم کہ انہیں کس کیس میں حاضرہونے کی ہدایت دی گئی۔

رکن اسمبلی نے کہاکہ وہ آیپادیکشامیں ہیں اور انہوں نے ای ڈی سے حاضر ہونے کے لئے 31دسمبر تک مہلت مانگی تھی مگرای ڈی حکام نے میری اس درخواست سے اتفاق نہیں کیا۔

وہ ایک ذمہ دار‘قانون کی پاسداری کرنے والے شہری ہیں اس لئے وہ ای ڈی دفتر آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایجنسی کے ساتھ وہ مکمل تعاون کریں گے۔تانڈورکے رکن اسمبلی پی روہت ریڈی آج 3بجے سہ پہر ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے۔ قبل ازیں