آندھراپردیش

چندرابابو کی گرفتاری کے خلا ف ارکان خاندان اور تلگودیشم کیڈر کا انوکھااحتجاج

اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں اے پی کے سابق وزیراعلی وتلگودیشم پارٹی کے قومی صدراین چندرابابونائیڈو کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف ان کے ارکان خاندان اور تلگودیشم کے لیڈروں نے انوکھااحتجاج کیا۔”

حیدرآباد: اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں اے پی کے سابق وزیراعلی وتلگودیشم پارٹی کے قومی صدراین چندرابابونائیڈو کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف ان کے ارکان خاندان اور تلگودیشم کے لیڈروں نے انوکھااحتجاج کیا۔”

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

انصاف کی بیڑیاں“نامی اس احتجاج کے دوران چندرابابو کی بیوی بھونیشوری، ان کے فرزند لوکیش اور بہو برہمنی نے اپنے ہاتھوں کو رسیوں سے باندھ کر احتجاج کیا۔

اس احتجاج کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی۔چندرابابو کی اہلیہ بھونیشوری کے ساتھ ساتھ بچیا چودھری بوچایا چودھری، سی کوٹیشور راؤ، وجئے واڑہ کے ایم ایل اے جی رام موہن، ایم پی کے رویندر کمار اور دیگر نے راجہ مہندرا ورم تلگودیشم دفتر میں منعقدہ بیڑی سے انصاف کے احتجاجی پروگرام میں شرکت کی۔

تلگو ریاستوں کے مختلف حصوں میں پارٹی کارکنان۔ چندرا بابو کے حامیوں نے احتجاج میں حصہ لیا اور ‘میں بابو کے ساتھ ہوں ‘ کے نعرے لگائے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے پی تلگودیشم کے صدر اچن نائیڈو نے الزام لگایا کہ چندرابابو کو جیل میں ڈال کر قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چندرابابو کی گرفتاری کے 37 دن گزرنے کے بعد بھی ان کے خلاف ایک بھی ثبوت پیش کرنے میں حکومت ناکام رہی۔