شمالی بھارت

چھتیس گڑھ میں بھیانک سڑک حادثہ، 11 افراد ہلاک

مرنے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

رائے پور: چھتیس گڑھ کے ضلع بلودہ بازار میں کل دیر رات ٹرک اور پک اپ کے ٹکرانے کے حادثے میں 11 لوگوں کی موت ہوگئی اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولس ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق ضلع بلودہ بازار کے ارجونی علاقے میں دیر رات پک اپ اور ٹرک کے تصادم میں 11 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب لوگ زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
مرزا پور میں حادثہ، 10 مزدور ہلاک
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
ٹماٹروں سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا
پونے میں گلاس فیکٹری میں حادثہ، 4 افراد ہلاک
چلتی اسکول بس کے اسٹیرنگ کا راڈ نکل گیا، طلبہ خوفزدہ

 جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام قریبی رشتہ دار ہیں جو کسی خاندانی تقریب سے واپس آرہے تھے ، اور راستے میں انہیں حادثہ پیش آیا۔

واقعہ پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے مہلوکین کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کے حکام کو حادثے میں زخمیوں کو بہتر علاج کی سہولیات فراہم کرنےکی ہدایت دی۔