شمالی بھارت

اعظم خان اپنے گناہوں کی سزا کاٹ رہے ہیں: جیہ پردا

اعظم خان پر تنقید کرتے ہوئے اداکار سے سیاستداں بنی جیہ پردا نے کہا کہ مصیبتوں کا سامنا کرنے والے سماج وادی پارٹی لیڈر کو اپنے کیے کی سزا مل رہی ہے اور کہا کہ انھیں اپنے گناہوں کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔

میرٹھ (یوپی): اعظم خان پر تنقید کرتے ہوئے اداکار سے سیاستداں بنی جیہ پردا نے کہا کہ مصیبتوں کا سامنا کرنے والے سماج وادی پارٹی لیڈر کو اپنے کیے کی سزا مل رہی ہے اور کہا کہ انھیں اپنے گناہوں کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں
اعظم خان کے لڑکے کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج
ایس پی قائد اعظم خان اور ان کے فرزند اقدام قتل کیس میں بری
بیاٹ پر فلسطینی پرچم لگانے پر اعظم خان کو جرمانہ
اعظم خان کو ضلع سطح پر عبوری سیکوریٹی فراہم
اعظم خان کی وائی زمرہ سیکوریٹی واپس لے لی گئی

سابق رامپور رکن پارلیمنٹ جو ایک پروگرام میں شرکت کے لیے وہاں آئی تھیں، نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ سیاست میں مختلف پارٹیوں کے مابین اختلافات ہوسکتے ہیں، لیکن اقتدار کا گھمنڈ اتنا نہ ہونا چاہیے کہ کسی شخص کو خواتین کی عزت یاد نہ رہے اور غریبوں اور پسماندہ افراد سے ناانصافی کرنا شروع کردے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اعظم اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم، خواتین کی عزت کیسے کرنا نہیں جانتے۔ اعظم خان کو اپنے کیے کی سزامل رہی ہے۔ بی جے پی لیڈر نے مزید کہا کہ اعظم خان کا کھیل ختم ہوگیا ہے اور دونوں (اعظم خان اور ان کے بیٹے) کو اپنے گناہوں کی سزا مل رہی ہے۔

جیہ پردا اور اعظم خان ماضی میں کئی تنازعات میں رہ چکے ہیں۔ بی جے پی لیڈر کے خلاف ”خاکی انڈر ویئر“ ریمارک جو پارٹی کی اس وقت کی سینئر لیڈر کے خلاف کیا گیا تھا، پر ایک ایف آئی آر درج کیا گیا تھا۔

اعظم خان جو گزشتہ سال منعقدہ یوپی اسمبلی انتخابات میں رامپور صدر حلقہ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے، کو 2019ء کے لوک سبھا انتخابات کی مہم کے دوران نفرت انگیز تقریر کے لیے تین سالہ سزائے قید کی بنیاد پر اسمبلی رکنیت سے نااہل قرار دیا گیا ہے۔

ان کے بیٹے عبداللہ اعظم جو سوار حلقہ سے کامیابی حاصل کیے تھے، سال 2008ء میں غیرقانونی دھرنا دینے کی بنا پر دو سالہ سزائے قید کاٹ رہے ہیں، کو بھی اسمبلی رکنیت سے نااہل قرار دیا گیا۔ آنے والے 2024ء کے عام انتخابات کے بارے میں جیہ پردا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی دوبارہ بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرکے نریندر مودی کی قیادت میں حکومت تشکیل دے گی۔