تلنگانہ
ذات پات اور مذہب کے نام پر نفرت پھیلا کر آئین کو خطرہ میں ڈالنے والی طاقتوں کے خلاف متحدہ جدوجہد ضروری: پونم پربھاکر
تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے حسن آباد ایم ایل اے کیمپ آفس میں یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی پرچم لہرایا۔ پرچم کشائی کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک کے جمہوری اقدار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے حسن آباد ایم ایل اے کیمپ آفس میں یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی پرچم لہرایا۔ پرچم کشائی کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک کے جمہوری اقدار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے اپیل کی کہ ملک کے دستور، جمہوریت اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے ہر شہری کو خود کو وقف کر دینا چاہیے۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ جو طاقتیں ذات پات اور مذہب کے نام پر نفرت پھیلا کر آئین کو خطرے میں ڈال رہی ہیں،
ان کے خلاف متحدہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کانگریس پارٹی ملک کے اتحاد اور سالمیت کو برقرار رکھنے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہی ہے اور رہے گی۔
اس موقع پر مقامی کانگریس قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے قومی ترانہ پڑھا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔