ڈیوٹی پر خاتون ریل اہلکار کا ویڈیو گیم کھیلتے ویڈیو وائرل
دہلی ہوڑا ریل شاہراہ کے سب سے اہم ریلوے جنکشن اترپردیش کے اٹاوہ میں ریلوے ٹریک پر آن ڈیوٹی خاتون ریلوے ریل ملازمین کا ویڈیو گیم کھیلنے کا ویڈیو وائرل ہونے سے ہلچل مچ گیا ہے۔
اٹاوہ: دہلی ہوڑا ریل شاہراہ کے سب سے اہم ریلوے جنکشن اترپردیش کے اٹاوہ میں ریلوے ٹریک پر آن ڈیوٹی خاتون ریلوے ریل ملازمین کا ویڈیو گیم کھیلنے کا ویڈیو وائرل ہونے سے ہلچل مچ گیا ہے۔
اٹاوہ جنکشن ریلوے اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ پورنمل مینا نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ وائرل ویڈیو کے بارے میں ان کو کوئی جانکاری نہیں ہے۔ ریلوے ٹریک پر کون خواتین لوڈو کھیل رہی تھیں۔اس بار کی جانکاری نہیں ہے۔اصل میں وائرل ویڈیو میں خاتون ملازم اپ ڈیوٹی کے دوران موبائل پر گیم کھیلتی دیکھائی دی۔
اٹاوہ ریلوے اسٹیشن مال گودام کے نزدیک ریلوے ٹریک کا معاملہ بتایا جارہا ہے۔ ویڈیو میں دکھ رہی چاروں خواتین ٹریک پر مرمت کا کام کرنے والی بتائی جارہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں صاف صاف دیکھا جارہا ہے کہ دہلی ہاوڑا ریلوے ٹریلوے ٹریک کی دہلی جانے والی اپ لائن پر مرمت کا کام کرنے والی چار ریلوے خاتون ملازمین ٹرک کے درمیان بیٹھ کر موبائل پر لوڈو گیم کھیلتی نظرآرہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں صاف صاف سناجارہا ہے کہ ویڈیو گیم کھیلنے والی یہ ملازم خود اپنے منھ سے بیاں کررہی ہے۔ویڈیو بنانے والے شخص نے ریلوے ملازمین کا اس حرکت کو اپنے موبائل فون میں ویڈیو بنا کر قید کرلیا۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ ریلوے ٹریک پر کیا کررہی ہے تو انہوں نے صاف طور پر کہاکہ ہم ٹریک پر کام کرنے آئے ہیں۔ لوڈونہ کھیلیں تو کیا کریں۔