امریکہ و کینیڈا

پالتو کتے کو گلے میں پھندا ڈال کر مارنے کی کوشش (ویڈیو)

پالتو کتے کی گردن توڑ کر اسے کوڑے دان میں پھینکنے والے شخص کو سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔

فلوریڈا : پالتو کتے کی گردن توڑ کر اسے کوڑے دان میں پھینکنے والے شخص کو سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں
دہلی ایرپورٹ پر بم کی جھوٹی اطلاع، نوجوان گرفتار
80 سال کی عمر میں دادی کی جم ورزش کی ویڈیو وائرل ویڈیو دیکھ کر لوگوں کو پسینہ آنے لگا
کووں کی بڑی تعداد نے مال کی پارکنگ میں ڈیرہ ڈال لیا
وائرل ویڈیو سے مجھے دلی رنج پہنچا: دھنکر (ویڈیو)
کار کے بونیٹ پر ایک شخص کو تین کیلو میٹر تک گھسیٹا گیا

فلوریڈا میں ایک سنگ دل شخص نے اپنے 16 سالہ پالتو کتے کو گلے میں پھندا ڈال کر مارنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد اس نے کتے کو کالے تھیلے میں بھر کر کوڑے دان میں پھینک دیا۔

مذکورہ شخص کی یہ حرکت وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی جس کی مدد سے پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔55 سالہ اینتھونی بالمین نے پالتو کتے کی گردن توڑنے کے بعد اسے کوڑے کے ڈرم میں مردہ سمجھ کر پھینک دیا۔

ساتھ ہی موجود فیملی ڈالر اسٹور کے ملازمین نے جب دیکھا کہ کوڑے دان میں موجود کالی تھیلی میں حرکت ہورہی ہے تو انہوں نے مقامی اینیمل کریولیٹی ٹاسک فورس کو اس کی اطلاع دی۔

ٹاسک فورس کے افسران نے آکر جب تھیلا کھولا تو اس میں کتے کو موجود پایا، تفتیش کرنے کے بعد اور کیمرے کی مدد سے کتے کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔

امریکی حکام کی جانب سے بالمین پر جانوروں سے بدسلوکی کی مختلف دفعات عائد کی گئیں ہیں۔ جانوروں کے اسپتال کا کہنا تھا کہ اگر کتے کو بازیاب نہ کروایا جاتا تو وہ جلد ہی مرجاتا۔

a3w
a3w