صحت

80 سال کی عمر میں دادی کی جم ورزش کی ویڈیو وائرل ویڈیو دیکھ کر لوگوں کو پسینہ آنے لگا

کہتے ہیں کہ عمر صرف گنتی ہے، اس کا ثبوت ایک 80 سالہ بوڑھی خاتون نے جم میں اپنی قابل ذکر قوت و طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیا۔ 

دہلی: کہتے ہیں کہ عمر صرف گنتی ہے، اس کا ثبوت ایک 80 سالہ بوڑھی خاتون نے جم میں اپنی قابل ذکر قوت و طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیا۔ 

متعلقہ خبریں
تلنگانہ: بیٹے کی گرفتاری پر ہوم گارڈ کا پولیس اسٹیشن میں ہنگامہ
کووں کی بڑی تعداد نے مال کی پارکنگ میں ڈیرہ ڈال لیا
پالتو کتے کو گلے میں پھندا ڈال کر مارنے کی کوشش (ویڈیو)
وائرل ویڈیو سے مجھے دلی رنج پہنچا: دھنکر (ویڈیو)
کار کے بونیٹ پر ایک شخص کو تین کیلو میٹر تک گھسیٹا گیا

انسٹا گرام پر ایک ویڈیو فٹنس کوچ لورا سومرز نے شیئر کی گئی ہے جس میں یہ معمر خاتون ایک پائپ پر لٹکی ہوئی نظر آ رہی ہیں اور دونوں بازووں کی مدد سے وہ اپنے پورے جسم کو نیچے سے اوپر تک اٹھاتی دیکھی جاسکتی ہیں۔

لورا سومر کا کہنا ہے کہ اس عمر میں اس قسم کی سخت اور محنت طلب ورزش پر مبنی ویڈیو کو دیکھ کر بہت سے لوگ نہ صرف دنگ رہ گئے بلکہ ان کی جسمانی فٹنس کے پیچھے چھپے راز پر بھی حیران ہیں۔ 

 اس پوسٹ پر لگے کیپشن میں لورا سومر لکھتی ہیں کہ ایلین نامی اس معمر خاتون کو دیکھ کر میں حقیقتاً حیران تھی، کیونکہ وہ 80 برس کے عمر کی تھیں اور یہ سب کچھ ناقابل یقین تھا۔

جب میں نے ان سے فٹنس کا راز پوچھا تو انہوں نے کہا کہ مستقل مزاجی اور محنت اس کا راز ہے۔ ایلین نے کہا کچھ کرنے کے لیے کبھی بھی یہ نہ سوچا جائے کہ اب بہت تاخیر ہوچکی ہے بس عزم و ہمت اور مستقل مزاجی اہم ہے۔