جرائم و حادثات

سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک

شادی کے کارڈس کی تقسیم کے بعد واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع میں پیش آیا۔

حیدرآباد: شادی کے کارڈس کی تقسیم کے بعد واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا
حیدرآباد: نوجوان نسل ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

تفصیلات کے مطابق ضلع کے موتکور سے تعلق رکھنے والا 25سالہ کے شیوا کی شادی 18فروری کو مقررتھی اور اس کے ارکان خاندان شادی کی تیاریوں میں مصروف تھے۔

شیوا شادی کے کارڈس کی تقسیم کے لئے روانہ ہوا تاہم اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں گھر واپس ہونے کے دوران اس کی بائیک امبن بول علاقہ میں سڑک پر پھسل کر گرگئی جس کے نتیجہ میں وہ شدید طورپرزخمی ہوگیا۔

اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔