انٹرٹینمنٹ

تامل ناڈو میں فلم ریلیز تقریب کے دوران ایک نوجوان کی موت

پولیس نے بتایاکہ بھرت کمار نام کا ایک نوجوان آج دوپہرایک بجے تامل کے دو مشہور اداکاروں کی فلم تقریب کو دیکھنے کے لئے کوئم بیڈو کے روہنی تھیئٹرمیں آیا تھا۔

چینائی: تامل ناڈومیں واقع ایک تھیئٹر کے پاس اداکار اجیت کمارکی پونگل ریلیز فلم ’تھونیو‘ کی تقریب کے دوران آج دوپہر میں پانی کے ٹینک میں گرکر ایک نوجوان (19 سالہ) کی موت ہوگئی۔

پولیس نے یہ اطلاع دی۔ پولیس نے بتایاکہ بھرت کمار نام کا ایک نوجوان آج دوپہرایک بجے تامل کے دو مشہور اداکاروں کی فلم تقریب کو دیکھنے کے لئے کوئم بیڈو کے روہنی تھیئٹرمیں آیا تھا۔

اسی اداکار اجیت کمار کی پونگل ریلیز فلم ’تھونیو‘اور اداکار وجئے کی انتظار والی فلم ’وریسو‘ کے ریلیزکے دوران دور درازکے لوگ دیکھنے آئے تھے اور اسی درمیان کچھ مداح پانی کے ٹینکرپر چڑھ کرناچنے لگے، جس سے ایک نوجوان اس ٹینکرمیں گر پڑا۔

غور طلب ہے کہ تقریباسات سالوں کے وقفہ کے بعدیہ پہلی بار تھا جب دو اہم اداکاروں کی فلموں کو پونگل کے تہوار کے دوران ریلیز کیا گیا۔

اس حادثہ سے شہر میں تناؤ کا ماحول پیدا ہوگیا ۔ مداحوں نے بینر پھاڑ دئیے۔

علاقہ میں بڑی تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا اور بھیڑ کو ہٹانے کے لئے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔