حیدرآباد

درگاہ یوسفین کے قریب جی ایچ ایم سی کی کارروائی، سابق کارپوریٹر ظفر خان موقع پر پہنچ گئے

اس موقع پر ظفر خان نے ہوٹل مالکان اور دکانداروں کو ہدایت دی کہ وہ فٹ پاتھ پر اپنا سامان نہ رکھیں اور پیدل چلنے والوں کے لیے راستہ کھلا رکھیں، تاکہ عوام کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے

  • عوام کی شکایت پر مداخلت، ضبط شدہ سامان ہوٹلوں اور دکانداروں کو واپس دلوایا

حیدرآباد  : نامپلی میں درگاہ حضرت یوسفینؒ کے قریب جی ایچ ایم سی کی جانب سے کی گئی کارروائی کے بعد عوام کی شکایت پر سابق کارپوریٹر ظفر خان موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے متعلقہ ہوٹل مالکان اور دکانداروں سے ملاقات کرتے ہوئے ضبط شدہ سامان واپس دلوایا۔

اطلاعات کے مطابق، جی ایچ ایم سی کی کارروائی کے دوران ہوٹلوں اور دکانوں کا سامان ضبط کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں عوام کی شکایت موصول ہونے پر ظفر خان نے موقع پر پہنچ کر مداخلت کی اور ضبط شدہ سامان ہوٹل مالکان اور دکانداروں کو واپس دلانے میں مدد کی۔

اس موقع پر ظفر خان نے ہوٹل مالکان اور دکانداروں کو ہدایت دی کہ وہ فٹ پاتھ پر اپنا سامان نہ رکھیں اور پیدل چلنے والوں کے لیے راستہ کھلا رکھیں، تاکہ عوام کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ عوام کی سہولت کا خیال رکھیں اور فٹ پاتھ پر تجاوزات سے گریز کریں۔