دہلی

عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ نے راجیہ سبھا کے رکن کے طورپر حلف لیا

نائب صدر جگدیپ دھنکڑ نے سنجے سنگھ کو ایوان بالا کی رکنیت کا حلف دلایا۔ وہ مسلسل دوسری بار راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ مسٹر سنگھ دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گزشتہ سال اکتوبر سے جیل میں ہیں۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی آپ) کے رہنما سنجے سنگھ نے منگل کو راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف لیا۔ سنگھ دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق ایک معاملے میں جیل میں ہیں اور انہیں حلف لینے کے لیے جیل سے لایا گیا تھا۔ حلف برداری کے بعد انہیں دوبارہ جیل لے جایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی
اگزٹ پولس پر مکمل امتناع کے لئے سنجے سنگھ کا مطالبہ
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل
آتشی نے دہلی کی 8 ویں چیف منسٹر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا
عام آدمی پارٹی قائد اگنی پریکشا کے لئے تیار، دہلی جلد الیکشن کرانے کاکجریول کا مطالبہ

نائب صدر جگدیپ دھنکڑ نے مسٹر سنجے سنگھ کو ایوان بالا کی رکنیت کا حلف دلایا۔ وہ مسلسل دوسری بار راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ مسٹر سنگھ دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گزشتہ سال اکتوبر سے جیل میں ہیں۔

اس سے پہلے بھی مسٹر سنگھ نے راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لینے کے لیے عدالت سے اجازت لی تھی، لیکن اس وقت تکنیکی وجوہات کی وجہ سے انہیں حلف نہیں دلایا جا سکا تھا۔