یوروپ

فرانس کے تعلیمی اداروں میں عبایہ پر پابندی نافذ

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ عبایہ پر پابندی کے معاملے پر 500 سے زائد اسکولوں پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

پیرس: فرانس کے تعلیمی اداروں میں آج سے عبایہ پر پابندی نافذ العمل ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
مودی فرانس کا دورہ کریں گے
جنگ بدر: حق و باطل کا پہلا فیصلہ کن معرکہ، مرکز نالج سٹی میں عظیم الشان روحانی کانفرنس
خاتون باکسر لولینا بھی میڈل کی دوڑ سے باہر، باکسنگ مقابلوں میں ہندوستانی چیلنج ختم
رمضان المبارک کے انتظامات پر ضلع ایڈیشنل کلکٹر محبوب نگر  کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس
مُسلمانانِ عالم میں پیدا شدہ خرابیوں کا سدباب باب ناگزیر،محمد سیف اللہ قادری شیخ الجامعہ کا محبوب نگر میں خطاب

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ عبایہ پر پابندی کے معاملے پر 500 سے زائد اسکولوں پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 513 ا سکولوں میں ممکنہ طورپر قانون کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔

فرانسیسی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ عبایہ پابندی کے قانون پر عملدرآمدکے لیے تربیت یافتہ انسپکٹرز کو رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ فرانس میں اسکولوں میں عبایہ پہننے پر پابندی کا اعلان گزشتہ ماہ کیاگیا تھا۔