حیدرآباد

کالییشورم پراجیکٹ معاملہ: سابق چیف منسٹر کے سی آر سے کمیشن کی 50 منٹ طویل پوچھ تاچھ مکمل

تفتیش کے بعد کے سی آر بی آر کے بھون سے باہر آئے اور سیدھے اپنی گاڑی میں جا کر بیٹھ گئے۔ اس موقع پر موجود پارٹی کارکنوں نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا اور "جئے کے سی آر، جئے تلنگانہ" کے نعرے لگائے۔ کے سی آر کے ساتھ ان کے قریبی ساتھی ہریش راؤ بھی موجود تھے جو ان ہی کے ساتھ روانہ ہوئے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے صدر و سابق وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) کی کالییشورم پراجیکٹ سے متعلق تفتیش مکمل ہوگئی۔ کالییشورم انکوائری کمیشن کے چیئرمین جسٹس پی سی گھوش نے کے سی آر سے تقریباً 50 منٹ تک پوچھ گچھ کی۔ اس دوران کے سی آر نے کالییشورم پراجیکٹ سے متعلق تفصیلی رپورٹ کمیشن کے حوالے کی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد
جمعہ کے خطبے میں جمعیتہ علماء کا تعارف پیش کریں، حافظ پیر شبیر احمد کی اپیل
وقف بورڈ کا ریکارڈ روم مہر بند کرنے کا معاملہ، ہائیکورٹ جج سے تحقیقات کا مطالبہ
اردو زبان عالمی سطح پر مقبول، کالج آف لینگویجز ملے پلی میں کامیاب سمینار کا انعقاد
یوم عاشورہ کی روحانی عظمت قیامت تک باقی رہے گی: مولانا صابر پاشاہ قادری

ذرائع کے مطابق کے سی آر نے پاورپوائنٹ پریزینٹیشن کے ذریعہ پراجیکٹ کی مختلف تفصیلات اور اس کی اہمیت کمیشن کے سامنے پیش کی۔ کمیشن کی جانب سے پوچھے گئے ہر سوال کا انہوں نے مکمل شواہد کے ساتھ جواب دیا۔

تفتیش کے بعد کے سی آر بی آر کے بھون سے باہر آئے اور سیدھے اپنی گاڑی میں جا کر بیٹھ گئے۔ اس موقع پر موجود پارٹی کارکنوں نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا اور "جئے کے سی آر، جئے تلنگانہ” کے نعرے لگائے۔ کے سی آر کے ساتھ ان کے قریبی ساتھی ہریش راؤ بھی موجود تھے جو ان ہی کے ساتھ روانہ ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق کے سی آر صبح 9:30 بجے ایرراویلی سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوئے اور ٹھیک 11 بجے بی آر کے بھون پہنچے۔

 ان کے ہمراہ ایم ایل سی مدھوسودنا چاری، ایم ایل ایز ہریش راؤ، ویمولا پرشانت ریڈی، پالا راجیشور ریڈی، پدما راؤ گوڑ، بنداری لکشما ریڈی، ایم پی وددی راجو روی چندر، آر ایس پروین کمار اور محمود علی بھی بی آر کے بھون میں داخل ہوئے۔