عبدالباسط کی لیاب ٹیکنیشن گریڈ۔II کے عہدہ پر تقرری
تقریب کے بعد اہل خانہ، رشتہ داروں اور دوست و احباب نے عبدالباسط کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل اور کامیاب عملی زندگی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ یہ تقرری ضلع نرمل کے لئے باعث مسرت اور فخر قرار دی جا رہی ہے۔
حیدرآباد: عبدالباسط، ایم ایس سی (مائیکرو بیالوجی)،جناب عبدالسلام کے پوتے، عبدالواجد (ریٹائرڈ آر ٹی سی ملازم) کے صاحبزادے اور عبدالماجید (ٹی نیوز رپورٹر) و ڈاکٹر ساجد معراج سرکاری ملازم، نرمل کے بھائی ہیں۔ ان کی لیاب ٹیکنیشن گریڈ۔II کے عہدہ پر تقرری عمل میں آئی ہے۔
انہوں نے آج عثمانیہ میڈیکل کالج، حیدرآباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اپنے تقرراتی حکمنامہ حاصل کئے۔ اس موقع پر وزیر صحت تلنگانہ جناب دامودھر راج نرسمہا اور وزیر ٹرانسپورٹ جناب پونم پربھاکر نے شرکت کرتے ہوئے منتخب امیدواروں میں تقرراتی حکمنامے تقسیم کئے۔
اس تقریب میں رکن راجیہ سبھا انیل کمار یادو ، محکمہ صحت کے اعلی عہدیدار، منتخبہ سیکنڑوں امیدوار اور ان کے افراد خاندان و دیگر نے شرکت کی۔