تلنگانہ

تلنگانہ: سڑک حادثہ میں بھائی بہن ہلاک

تاہم اس حادثہ میں 27سالہ نیرج اور 23سالہ این نہاریکا ہلاک ہوگئے۔یہ دونوں بھائی بہن، ایک اور خاتون کے ساتھ بائیک پر پالونچہ سے کوتہ گوڑم کی سمت جارہے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک نوجوان اور اس کی بہن ہلاک ہوگئی جبکہ ایک اور خاتون زخمی ہوگئی۔

یہ حادثہ ضلع کے راگیلا چوراہے کے قریب کل شب پیش آیا۔

حادثہ کی تفصیلات معلوم نہ ہوسکیں تاہم اس حادثہ میں 27سالہ نیرج اور 23سالہ این نہاریکا ہلاک ہوگئے۔یہ دونوں بھائی بہن، ایک اور خاتون کے ساتھ بائیک پر پالونچہ سے کوتہ گوڑم کی سمت جارہے تھے۔

اس حادثہ میں زخمی خاتون کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کردیاگیا۔ نیہاریکا، کو حال ہی میں ملازمت حاصل ہوئی تھی اور نیرج، کار شوروم میں مینیجر کے طورپر خدمات انجام دیاکرتا تھا۔

چند سال پہلے ان دونوں بھائی اور بہن کے ماں باپ کی موت ہوگئی تھی۔ان کا تعلق کوتہ گوڑم کے بابوکیمپ سے ہے۔