گالی دینا ہی بی جے پی کی سب سے بڑی قابلیت:عام آدمی پارٹی
عام آدمی پارٹی نے کالکاجی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار رمیش بیدھوڑی کے ذریعے دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی اور کانگریس کی لیڈر پرینکا گاندھی پر کئے گئے قابل اعتراض تبصرہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گالی دینا ہی بی جے پی میں سب سے بڑی قابلیت ہے۔
نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے کالکاجی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار رمیش بیدھوڑی کے ذریعے دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی اور کانگریس کی لیڈر پرینکا گاندھی پر کئے گئے قابل اعتراض تبصرہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گالی دینا ہی بی جے پی میں سب سے بڑی قابلیت ہے۔
عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے آج یہاں کہا کہ مسٹر بیدھوڑی نے دہلی کی خاتون وزیر اعلیٰ کے خلاف جس طرح کی نازیبا اور تضحیک آمیز گالی گلوچ کی ہے، سیاست میں کسی شخص نے خاتون چیف منسٹر کے لیے ایسی گندی زبان استعمال کی ہو، اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا، کیا مودی جی اپنے لیڈروں کو یہ سکھاتے ہیں؟ آتشی کے والد کی عمر 80 سال ہے۔
وہ بزرگ اور بیمار ہیں۔ ایسے میں بی جے پی والے ایک خاتون وزیر اعلیٰ کے والدین کو گالی دے رہے ہیں۔ کیا انہیں شرم نہیں آتی؟انہوں نے کہا کہ بی جے پی اس ملک میں غنڈوں اور گالیوں کی سب سے بڑی پارٹی ہے۔ پہلے پارلیمنٹ میں گالیاں دینے والے کو ٹکٹ دیا۔
ان کی اہلیت صرف یہ ہے کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں گالیاں دیں۔ حال ہی میں انہوں نے کانگریس قائد پرینکا گاندھی کے خلاف بھی نازیبا تبصرہ کیا ہے اور خاتون رہنما پر شرمناک ریمارکس کئے۔آپ کے لیڈر نے کہا کہ اب یہ طے ہو گیا ہے کہ دہلی میں بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کا اصل چہرہ رمیش بدھوڑی ہیں۔
دہلی کے عوام اور ماؤں بہنوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ کیا وہ ان لوگوں کا ساتھ دیں گی جو خواتین کے لیے مفت بس سفر کی سہولت فراہم کرتے ہیں، جو بزرگوں کو مفت یاترا فراہم کرتے ہیں، جو 2100 روپے کی مہیلا سمان کا اعلان کرتے ہیں جو ہمیشہ ان کے لیے لڑتے ہیں اور لڑتے رہیں گے اور خواتین کا احترام کیا۔کیا ہمیں اروند کیجریوال کی ضرورت ہے جنہوں نے بطور وزیر اعلی ان سہولتوں کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھا دیا ہے یا رمیش بدھوڑی جیسا وزیراعلی چاہئے جو کہ خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں؟