مشرق وسطیٰ
بحرین اور قطر کے درمیان براہ راست پروازیں شروع ہوں گی
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دوحہ اور منامہ کے درمیان براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے سے دونوں ممالک کے رہنماؤں اور لوگوں کی عام خواہشات پوری ہوئی ہیں۔
دوحہ: بحرین اور قطر کے سفارتی تنازعہ کی وجہ سے چھ سال کی پابندی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں 25 مئی سے دوبارہ شروع ہوں گی۔
یہ اطلاع بحرین کی خبر رساں ایجنسی (بی این اے) نے منگل کے روز بحرین کی وزارت شہری ہوا بازی کے حوالے سے دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دوحہ اور منامہ کے درمیان براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے سے دونوں ممالک کے رہنماؤں اور لوگوں کی عام خواہشات پوری ہوئی ہیں۔
غورطلب ہے کہ اپریل میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں بہتری کے بعد پروازوں کے آپریشن کا قدم اٹھایا گیا ہے۔ اس سے قبل 2017 میں بحرین سمیت خلیج فارس کے کئی ممالک نے قطر پر مداخلت اور دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام لگاتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑ لیے تھے۔