آندھراپردیش

این آئی ٹی امپھال میں 70 طلبہ پھنس گئے، والدین پریشان

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی (این آئی ٹی) امپھال میں آندھرا پردیش کے70 طلبہ پھنسے ہوئے ہیں، ان طلبہ کے خاندانوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تشدد سے متاثرہ ریاست سے ان طلبہ کے بحفاظت انخلا کیلئے خصوصی طیارہ روانہ کرے۔

حیدرآباد: نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی (این آئی ٹی) امپھال میں آندھرا پردیش کے70 طلبہ پھنسے ہوئے ہیں، ان طلبہ کے خاندانوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تشدد سے متاثرہ ریاست سے ان طلبہ کے بحفاظت انخلا کیلئے خصوصی طیارہ روانہ کرے۔

متعلقہ خبریں
منی پور میں 4 ماہ کے تشدد میں 175ہلاکتیں، 32 افراد لاپتہ
3 امریکی ریاستوں میں ہندوستانیوں کا احتجاج
منی پور میں انسانیت سوز واقعات مودی حکومت کے ماتھے پر بد نما داغ: صدر مسلم یونائٹیڈ فیڈریشن
غیر معمولی تشدد نے عوام کی زندگیوں کو تباہ کردیا: سونیا گاندھی

ان طلبہ کی سیفٹی کے بارے میں پریشان والدین نے حکومت آندھرا پردیش سے گزارش کی ہے کہ وہ حکومت تلنگانہ کے طرز پر خصوصی انتظامات کریں۔

حکومت تلنگانہ نے ریاست کے طلبہ اور شہریوں کے انخلا کیلئے خصوصی جہازروانہ کیا ہے۔ حکومت اے پی نے منی پور میں پھنسے ریاست کے طلبہ کی مدد و رہنمائی کیلئے دہلی کے اے پی بھون میں ہیلپ لائن اور کنٹرول روم قائم کیا ہے۔

ہیلپ لائن کے نمبرات 011-23384016 اور 011-23387089 پر ربطہ پیدا کیا جاسکتا ہے۔ سرکاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اے پی کے عہدیدار، منی پور کی حکومت اور وہاں کی مقامی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل ربط میں ہیں تاکہ ریاست کے طلبہ کی مدد کو یقینی بنایا جاسکے۔

حکومت منی پور نے ریاست کی موجودہ صورتحال سے پریشان حال افراد کی مددو رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن نمبرس فراہم کئے ہیں۔ ان نمبرات میں ایم این مائیکل آچم آئی آر ایس8399882392، جائنٹ سکریٹری (ہوم) ریحان الدین چودھری 9436034077، پیٹر سالم جائنٹ سکریٹری(ہوم) کے 7005257760 ایس ردرا نارائن سنگھ ڈی ایس پی (ہوم) 7085517602 شامل ہیں۔

منی پور میں پھنسے طلبہ کے والدین سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ ان ہیلپ لائن کے فون نمبرات، اپنے بچوں کو روانہ کریں اور ان بچوں کو دہلی کے اے پی بھون کی تفصیلات سے بھی آگا کریں اور انہیں بتائیں کہ وہ کسی ناگہانی حالات میں دہلی کے اے پی بھون سے ربط پیدا کریں۔

a3w
a3w