سوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

جے این یو کے معذور این ایس یو قائد فاروق عالم پر اے بی وی پی کا حملہ (ویڈیو وائرل)

این ایس یو آئی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ادعاکیاکہ اے بی وی پی کے چند ارکان‘ یونیورسٹی کے مشہور کاوری ہاسٹل پہنچے اور فاروق کے ساتھ جھگڑا کیا۔

حیدرآباد:جواہرلال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں این ایس یو آئی کے ایک سینئر کارکن و پی ایچ ڈی طالب علم فاروق عالم پر اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے ارکان نے مبینہ حملہ کردیا۔ فاروق عالم‘ جسمانی معذور ہیں۔

متعلقہ خبریں
ڈی ایس سی میں منتخب بی ایڈ طلبہ کے اسناد کی تصدیق کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ
نیٹ-یوجی-2024 میں بے ضابطگیوں کی سی بی آئی انکوائری ہونی چاہئے: اے بی وی پی
جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات، دلت طالب علم دھننجے کی شاندار کامیابی، اے بی وی پی کو شکست
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری
سعید بازہر کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری

 این ایس یو آئی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ادعاکیاکہ اے بی وی پی کے چند ارکان‘ یونیورسٹی کے مشہور کاوری ہاسٹل پہنچے اور فاروق کے ساتھ جھگڑا کیا۔

یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ کاویری ہاسٹل کے ایک سینئر وارڈن بھی اے بی وی پی کے غنڈوں کے ساتھ تھے۔ ٹوئٹر پروفائل کے مطابق فاروق عالم انڈین یوتھ کانگریس (آئی وائی سی) کے قومی ترجمان ہیں اور وہ کاٹیہار (بہار) کے متوطن ہیں۔

https://twitter.com/HindutvaWatchIn/status/1699610798228644184

 وہ یونیورسٹی میں داخلہ کے بعد طلبہئ کی سیاست میں سرگرم ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2019 فیس میں اضافہ کے خلاف احتجاجی مومنٹ سے متعلق عدالتی فصیلہ کاویری ہاسٹل کے وارڈن سے  حاصل کرنے کے بعد  اے بی وی پی کے کارکنوں نے فاروق عالم کو بردی طرح زدوکوب کیا اور انہیں گھسیٹ کر لایا گیا۔

 این ایس یو آئی نے الزام عائد کیا کہ کاویری ہاسٹل کے وارڈن بھی ان غنڈوں کی مدد کررہے تھے جو فاروق پر حملہ کے لئے آئے تھے۔