مہاراشٹرا

ایڈس سے متاثر 5 جوڑوں کی شادی

میں ایک سماجی کارکن نے ایڈس سے متاثر ایک بچے کی دیکھ بھال کے لیے ”سیوالیہ“ نامی پروجیکٹ کے تحت ”ہیپی انڈین ولیج“ نامی مرکز شروع کیا تھا۔ ان تمام برسوں میں اس مرکز نے ایسے کئی بچوں کو علاج، تعلیم اور پناہ فراہم کی۔

لاتور: لاتور ضلع کے ایک مرکز میں ایڈس سے متاثر پانچ جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ ان جوڑوں کی پرورش اسی مرکز میں ہوئی جنہیں یا تو چھوڑدیا گیا یا پھر ایڈس کی وجہ سے ان کے ماں باپ کی موت ہوگئی۔ان جوڑوں نے ہاسیگاؤں موضع میں 22 / اپریل کو شادی کرلی۔

 اسی گاؤں میں ایک سماجی کارکن نے ایڈس سے متاثر ایک بچے کی دیکھ بھال کے لیے ”سیوالیہ“ نامی پروجیکٹ کے تحت ”ہیپی انڈین ولیج“ نامی مرکز شروع کیا تھا۔ ان تمام برسوں میں اس مرکز نے ایسے کئی بچوں کو علاج، تعلیم اور پناہ فراہم کی۔ آج یہاں تقریباً50 ایڈس سے متاثر بچے ہیں۔ اس کے بانی روی بپاتلے نے یہ بات کہی۔