کالج طالبات کے فحش ویڈیوز پوسٹ کرنے پر اے بی وی پی کا لیڈر گرفتار
کرناٹک پولیس نے کالج طالبات کے فحش ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے الزامات پر شیوموگہ ضلع کے اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے لیڈر کو گرفتار کرلیا۔

شیوموگہ: کرناٹک پولیس نے کالج طالبات کے فحش ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے الزامات پر شیوموگہ ضلع کے اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے لیڈر کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے کہا کہ ملزم پرتیک گوڑا‘ اے بی وی پی کے تیرتھ ہلی یونٹ کا صدر ہے۔ ویڈیوز میں اس کے اور کئی کالج طالبات کے فحش مناظر ہیں۔
پولیس نے کہا کہ اسے اتوار کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔
نیشنل اسٹوڈینٹ یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) کے ارکان نے‘ ویڈیوز کی گشت کے سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ پولیس ایس متھن کمار سے ملاقات کرکے ملزم اور اے بی وی پی کے دیگر ارکان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
پولیس نے کہا کہ ملزم پر کالج بھولی بھالی طالبات کی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز لینے اور انہیں بلیک میل کرنے کا الزام ہے۔ اے بی وی پی کے ارکان نے بھی پولیس سے ملزم کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کی۔
ارکان نے پولیس کو یہ اطلاع بھی دی کہ انہیں ملزم کی جانب سے تنظیم کا نام استعمال کرکے لڑکیوں کی ہراسانی کی اطلاعات وصول ہوئی ہیں۔