تلنگانہ

ٹماٹر کی چوری کا الزام، ایک شخص کو کھمبے سے باندھ کر پٹائی کی گئی

سبزی منڈی میں ایک شخص جس کی شناخت ڈانڈے پلی منڈل ربنا علاقہ کے رہنے والے گنگولو کے طورپر کی گئی ہے، کچھ عرصہ سے سبزیوں کے تاجر بسوا کرشنا کے پاس کا م کرتا تھا۔وہ فی الحال گاڑی کے کلینر کے طور پر کام کر رہا تھا۔

حیدرآباد:ٹماٹر کی چوری کا الزام لگاتے ہوئے ایک شخص کو کھمبے سے باندھ کر پٹائی کردی گئی۔بعد ازاں اس کی شکایت پر پٹائی کرنے والوں کے خلاف ایس سی ایس ٹی مظالم ایکٹ کے تحت پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے منچریال ضلع میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
ناجائز تعلقات کے شبہ پر بیوہ کو درخت سے باندھ کر مارپیٹ
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
چوپایوں کے سرقہ کا شبہ، ہجومی تشدد میں 2 ہلاک
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی میں ایک شخص جس کی شناخت ڈانڈے پلی منڈل ربنا علاقہ کے رہنے والے گنگولو کے طورپر کی گئی ہے، کچھ عرصہ سے سبزیوں کے تاجر بسوا کرشنا کے پاس کا م کرتا تھا۔وہ فی الحال گاڑی کے کلینر کے طور پر کام کر رہا تھا۔

گنگولو نے بتایا کہ بسوا کرشنا اور اس کے بیٹوں نے اس پر ٹماٹر کی چوری کا الزام لگاتے ہوئے اُس وقت یہ حملہ کیا جب وہ گذشتہ روز بازارآیا تھا۔اس نے پولیس اسٹیشن میں شکایت کی کہ انہوں نے ٹماٹر چوری کرنے کے بہانے ذات کے نام پر اس کی توہین کی۔اس شکایت کی بنیاد پر پولیس نے تاجر اور اس کے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔