انٹرٹینمنٹ

دلکش اداکارہ تاپسی پنو کی شادی، کب اور کہاں؟

بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ اور ڈنکی اسٹار تاپسی پنو اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ اور بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بو کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار ہیں۔

نئی دہلی: بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ اور ڈنکی اسٹار تاپسی پنو اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ اور بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بو کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار ہیں۔

شادی کی تقاریب راجستھان کے شہر ادے پور میں منعقد ہونے والی ہیں۔ سنا ہے کہ یہ ایک مکمل خاندانی معاملہ ہو گا اور بالی ووڈ کے کسی بڑے  یا چھوٹے اسٹار کو اس میں مدعو نہیں کیا جارہا ہے۔  

ذرائع کے مطابق جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والا یہ جوڑا ایک عظیم الشان تقریب میں شادی کی رسومات ادا کرنے کو تیار ہے جہاں سکھ مذہب اور عیسائیت کی بھرپور روایات، محبت اور ثقافت کا ایک دلکش ملاپ دیکھنے کو ملے گا۔

تاپسی اور متھیاس 10 سال سے زیادہ عرصہ سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ اگرچہ یہ جوڑا ہمیشہ لوپروفائل رہنے کو ترجیح دیتا رہا ہے تاہم دونوں نے کبھی بھی اپنے تعلقات کو خفیہ نہیں رکھا۔

a3w
a3w