شمالی بھارت

ناجائز تعلقات کے شبہ پر بیوہ کو درخت سے باندھ کر مارپیٹ

راجستھان کے اودئے پور ضلع میں خواتین کے ایک گروپ کی جانب سے ناجائز تعلقات کے شبہ پر ایک بیوہ کو درخت سے باندھ کر مارپیٹ کی گئی۔

جئے پور : راجستھان کے اودئے پور ضلع میں خواتین کے ایک گروپ کی جانب سے ناجائز تعلقات کے شبہ پر ایک بیوہ کو درخت سے باندھ کر مارپیٹ کی گئی۔

متعلقہ خبریں
دہلی میں دو گوشت فروشوں کو زدوکوب اور ہلاک کرنے کی دھمکی
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
گائے اسمگلنگ کا شبہ، 4 مسلمانوں پر حملہ
درخت کی کٹوائی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب

پولیس نے ہفتہ کے دن یہ بات کہی۔ تقریباً ایک درجن خواتین پر مشتمل گروپ کی جانب سے خاتون کا لباس کھینچا گیا اور بال کاٹ دیے گئے۔

یہ واقعہ ضلع کے دیولا علاقہ میں 29جون کو پیش آیا مگر یہ واقعہ سوشل میڈیا پر مبینہ ویڈیو نمودار ہونے کے بعد روشنی میں آیا۔

اودئے پور کے سپرنٹنڈٹ آف پولیس (ایس پی) بھوان بھوشن یادو نے کہا کہ ہم نے آئی پی ایکٹ اور تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج رجسٹر کیا ہے۔

ملزمین کو گرفتار کرنے کیلئے ٹیمیں بھیجی گئی ہیں۔ ہم متاثرہ خاتون کی ممکنہ مدد کریں گے۔ پولیس کے بموجب متاثرہ سلوائی کا کام کرتی ہے اور ایک سال قبل اس کے شوہر کی موت ہوگئی۔ خاتون کو ایک پانچ سالہ بیٹا بھی ہے۔

a3w
a3w