جرائم و حادثات

سل فون کی چوری کا الزام،پنچایت کی بے عزتی، خاتون نے خودسوزی کرلی

سل فون کی چوری کا الزام لگاتے ہوئے پنچایت کی جانب سے کی گئی بے عزتی کو برداشت نہ کرتے ہوئے ایک خاتون نے خودسوزی کرلی۔

حیدرآباد: سل فون کی چوری کا الزام لگاتے ہوئے پنچایت کی جانب سے کی گئی بے عزتی کو برداشت نہ کرتے ہوئے ایک خاتون نے خودسوزی کرلی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی

یہ واقعہ تاخیر سے منظر عام پر آیا۔ شمس آباد پولیس کے مطابق منگماں نامی خاتون شوہر کی موت کے بعد مزدوری کرتے ہوئے اپنی بیٹیوں کی کفالت کررہی تھی۔

اس ماہ کی 4 تاریخ کو، وہ گاؤں میں وینکٹیش نامی شخص کی جانب سے کئے جانے والے تعمیری کام کے لئے گئی تھی۔وہاں ایک سل فون گم ہوگیا جس پر منگماں پر ا س کا شبہ ظاہر کیاگیا۔

اس سلسلہ میں پنچایت طلب کی گئی اور منگماں کو ہدایت دی گئی کہ وہ فون واپس کردے۔اس کی پنچایت میں توہین بھی کی گئی جس پر اس نے گھر پہنچ کر خودسوزی کرلی۔

اس کی بیٹیوں کی چیخ وپکار پر مقامی افراد جمع ہوگئے جنہوں نے خاتون کی آگ بجھائی۔ متاثرہ کو عثمانیہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیٹی کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور جانچ کر رہی ہے۔