تلنگانہ

منشیات کو فروغ دینے پر پبس،بارس اور کلبس کیخلاف کارروائی، ڈی جی پی تلنگانہ کا انتباہ

انہوں نے کہاکہ جائیدادکوضبط کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والوں،اس کا استعمال کرنے والوں کو جیل بھیجاجائے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ڈی جی پی روی گپتا نے انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات، گانجہ کے استعمال کو پبس، بارس اور کلبس میں کسی بھی قسم سے فروغ دینے والوں کے خلاف سنگین نوعیت کے مقدمات درج کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
منشیات کیخلاف عثمانیہ یونیورسٹی میں بیداری رن کا اہتمام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
عرشیہ انجم کی مشتبہ موت کے سلسلہ میں تحقیقات کیلئے ٹیم کی تعیناتی
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

انہوں نے کہاکہ جائیدادکوضبط کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والوں،اس کا استعمال کرنے والوں کو جیل بھیجاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت اورمحکمہ پولیس سخت قوانین نافذکرتے ہوئے منشیات کے استعمال اور سپلائی کرنے والوں کو روکنے کیلئے پابند عہد ہے۔

ہماری پہلی ترجیح منشیات کی لعنت کو آہنی پنجہ سے نمٹنا ہے۔