حیدرآباد میں رانگ سائیڈ ڈرائیونگ کے خلاف کارروائی، 6 دن میں 29,347 مقدمات درج
شہر میں رانگ سائیڈ ڈرائیونگ کے بڑھتے واقعات پر قابو پانے کے لیے حیدرآباد ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی مہم چلائی جارہی ہے۔ 23 نومبر سے شروع کی گئی اس مہم کے تحت 28 نومبر تک صرف چھ دن میں 29,347 مقدمات درج کیے گئے۔
حیدرآباد: شہر میں رانگ سائیڈ ڈرائیونگ کے بڑھتے واقعات پر قابو پانے کے لیے حیدرآباد ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی مہم چلائی جارہی ہے۔ 23 نومبر سے شروع کی گئی اس مہم کے تحت 28 نومبر تک صرف چھ دن میں 29,347 مقدمات درج کیے گئے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق، درج شدہ مقدمات میں 28,831 دو اور تین پہیہ گاڑیوں کے خلاف ہیں، جبکہ چار پہیہ اور دیگر گاڑیوں کے خلاف 516 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
پولیس نے واضح کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف موٹر وہیکلس ایکٹ کے تحت جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
جوائنٹ کمشنر آف پولیس (ٹریفک) ڈی جوئل ڈیوس، آئی پی ایس نے خبردار کیا کہ رانگ سائیڈ ڈرائیونگ نہ صرف سڑک استعمال کرنے والوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ ہے بلکہ اس سے ٹریفک جام کے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔
انہوں نے گاڑی چلانے والوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور غلط سمت میں گاڑیاں چلانے سے گریز کریں۔
ٹریفک پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ رانگ سائیڈ ڈرائیونگ اور دیگر خلاف ورزیوں کی اطلاع 9010203626 پر دیں۔
ای چالان سے متعلق معلومات کے لیے 8712661690 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
پولیس کے مطابق، اس خصوصی مہم کا مقصد سڑکوں پر نظم و ضبط برقرار رکھنے اور خطرناک ڈرائیونگ کے باعث ہونے والے حادثات کی روک تھام کرنا ہے۔