حیدرآباد

حیدرآباد میں ہائیڈرا کی بروقت کارروائی، موبائل ٹاور پر چڑھے 28 سالہ نوجوان کو بحفاظت بچالیا گیا

حیدرآباد کے گاندھی نگر علاقے میں آدھی رات کو اس وقت سنسنی پھیل گئی جب 28 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے ٹیلی فون ٹاور پر چڑھ گیا۔ تاہم HYDRAA کی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے بحفاظت نیچے اتار لیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے گاندھی نگر علاقے میں آدھی رات کو اس وقت سنسنی پھیل گئی جب 28 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے ٹیلی فون ٹاور پر چڑھ گیا۔ تاہم ہائیڈرا کی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے بحفاظت نیچے اتار لیا۔

نوجوان کی شناخت بھاشا کے نام سے ہوئی ہے، جو آندھرا پردیش کے اننت پور کا رہنے والا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہ ذاتی مسائل کے باعث ذہنی پریشانی کا شکار تھا اور آندھرا پردیش گروپ امتحانات کی تیاری بھی کررہا تھا۔

مقامی افراد نے نوجوان کو ٹاور سے نیچے اترنے کے لیے کافی سمجھانے کی کوشش کی، لیکن وہ نیچے آنے کے لیے تیار نہیں ہوا۔

اطلاع ملنے پر رات تقریباً 11:20 بجے ہائیڈرا کی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کو روانہ کیا گیا، جس کی ٹیم محض 10 منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

DRF سپروائزر سرینواس کی قیادت میں 15 ارکان پر مشتمل ٹیم اور ڈومل گوڑہ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر سرینواس نے ٹاور پر چڑھ کر نوجوان کو بحفاظت نیچے اتار لیا۔

بعد ازاں نوجوان کو مزید کارروائی کے لیے ڈومل گوڑہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ہائیڈرا کی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی بروقت کارروائی سے ایک ممکنہ سانحہ ٹل گیا۔