جرائم و حادثات

ناگپور میں منشیات کے خلاف بڑی کارروائی، 1.75 کروڑ روپے کی میتھامفیٹامین ضبط، تین ملزمین حراست میں

تلنگانہ کے EAGLE انٹلیجنس کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق، خفیہ اطلاع کی بنیاد پر یہ کارروائی انجام دی گئی۔ اس دوران حکام نے 1.40 لاکھ روپے نقد رقم، موبائل فون، الیکٹرانک ترازو اور منشیات کی پیکنگ میں استعمال ہونے والا سامان بھی ضبط کیا۔

ناگپور: منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ناگپور کرائم برانچ نے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر 1.47 کلو گرام میتھامفیٹامین (MD) ضبط کرلی، جس کی مالیت تقریباً 1.75 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

تلنگانہ کے EAGLE انٹلیجنس کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق، خفیہ اطلاع کی بنیاد پر یہ کارروائی انجام دی گئی۔ اس دوران حکام نے 1.40 لاکھ روپے نقد رقم، موبائل فون، الیکٹرانک ترازو اور منشیات کی پیکنگ میں استعمال ہونے والا سامان بھی ضبط کیا۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمین مبینہ طور پر منشیات کو دو گرام کے پیکٹوں میں تیار کرکے فی پیکٹ 3,500 روپے میں فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

پولیس اب اس معاملے کے بین ریاستی روابط کی بھی تحقیقات کررہی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، اس نیٹ ورک کے تار مدھیہ پردیش اور راجستھان سے جڑے ہونے کا شبہ ہے۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ منشیات کی خرید و فروخت یا اسمگلنگ سے متعلق معلومات فراہم کریں۔ اس مقصد کے لیے 1908 ہیلپ لائن نمبر یا واٹس ایپ نمبر 87126 71111 پر اطلاع دی جاسکتی ہے۔

پولیس مزید تحقیقات کے ذریعے منشیات کے نیٹ ورک اور اس میں ملوث دیگر افراد کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے۔