دہلی
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
عدالت نے متعلقہ تھانے سے کارروائی کی رپورٹ (اے ٹی آر) طلب کرتے ہوئے پوچھا کہ قربان علی کی ایف آئی آر درج کیوں نہیں کی گئی؟

نئی دہلی: دہلی کی ساکیت میٹروپولیٹن عدالت نے آج سینئر صحافی قربان علی کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے دہلی کے حضرت نظام الدین پولیس اسٹیشن سے نفرت انگیز تقریر کے معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف شکایت سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔
عدالت نے متعلقہ تھانے سے کارروائی کی رپورٹ (اے ٹی آر) طلب کرتے ہوئے پوچھا کہ قربان علی کی ایف آئی آر درج کیوں نہیں کی گئی؟
قربان علی نے21اپریل 2024 کو بانسواڑہ راجستھان میں ایک انتخابی ریلی کے دوران مسلمانوں کو نشانہ بنانے اور عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی خلاف ورزی کرنے پر مودی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔