سوشیل میڈیا

سوشل میڈیا پر ریل بنانے کا جنون، بیچ سڑک پر چائے نوشی کرنے والا نوجوان گرفتار

ویڈیو میں نوجوان کو مگادی روڈ کے بیچ و بیچ آرام سے بیٹھ کر چائے نوش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس نے اس لمحے کو کیمرے میں قید کر کے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا۔

بنگلور: نوجوانوں کی غیر ذمہ دار حرکتوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ریلز کے جنون میں لوگ ایسی حرکات کر رہے ہیں جن میں نہ سماجی شعور ہوتا ہے، نہ قانون کا خوف۔ کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کی ایک مصروف سڑک کے بیچ ایک نوجوان نے کرسی رکھ کر چائے پیتے ہوئے ریل بنایا، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)
کاروان اسمبلی حلقہ کے ڈیفنس کالونی کے نوجوانوں کی کانگریس میں شمولیت
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
25پروازوں میں بم کی اطلاع

اس ویڈیو میں نوجوان کو مگادی روڈ کے بیچ و بیچ آرام سے بیٹھ کر چائے نوش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس نے اس لمحے کو کیمرے میں قید کر کے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا۔

 جیسے ہی یہ ویڈیو عوام کی نظر میں آئی، وہ تیزی سے پھیل گئی اور پولیس کی توجہ بھی اس جانب مبذول ہوئی۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اس نوجوان کی شناخت کی اور اسے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو 12 اپریل کو مگادی روڈ پر ریکارڈ کی گئی تھی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو پریشان کرنے والے ایسے رویے ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

 انہوں نے تنبیہ دی کہ اگر کوئی ٹریفک لائن کے بیچ میں بیٹھ کر چائے پیتا ہے تو اسے شہرت نہیں بلکہ جرمانہ اور سزا ملے گی۔ پولیس کی نظر سب پر ہے اور ایسی غیر معمولی حرکات کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔