دہلی

اروند کجریوال کی مشکلات میں مزید اضافہ، جاسوسی کا مقدمہ بھی ہوسکتا ہے درج: ذرائع

اروند کیجریوال کے ریمانڈ نوٹ میں بھی اس دستاویز کا ذکر کیا جا رہا ہے اور اس دستاویز کی برآمدگی کے بعد ای ڈی اس بات پر بھی غور کر رہی ہے کہ آیا اروند کیجریوال کے خلاف اپنے دو سینئر اہلکاروں کی جاسوسی کے معاملے میں الگ سے مقدمہ درج کیا جائے۔

نئی دہلی: دہلی میں چیف منسٹر اروند کیجریوال کی مشکلات میں اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔ ذرائع کی مانیں تو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ بھی کیجریوال کے خلاف جاسوسی کا مقدمہ درج کرنے پر غور کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے عہدیداروں کو جمعرات کو اروند کیجریوال کے گھر سے 150 صفحات کا ایک دستاویز ملا ہے۔

متعلقہ خبریں
متوسط طبقہ کیلئے عام آدمی پارٹی کا منشور جاری
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
منیش سسوڈیہ کی درخواست عبوری ضمانت پر ایجنسیوں کو نوٹس
’بی جے پی ساری جھگی جھونپڑیاں ڈھا دے گی‘
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات

 اس دستاویز میں ای ڈی کے دو سینئر افسران کی 150 صفحات کی تفصیلی رپورٹ شامل ہے۔ یہ دونوں افسران جوائنٹ ڈائریکٹر سطح کے افسران ہیں۔ اروند کیجریوال نے اتنے بڑے افسران کے بارے میں 150 صفحات کی معلومات کیوں جمع کیں؟ کیا یہ غیر قانونی جاسوسی کا معاملہ نہیں؟

اروند کیجریوال کے ریمانڈ نوٹ میں بھی اس دستاویز کا ذکر کیا جا رہا ہے اور اس دستاویز کی برآمدگی کے بعد ای ڈی اس بات پر بھی غور کر رہی ہے کہ آیا اروند کیجریوال کے خلاف اپنے دو سینئر اہلکاروں کی جاسوسی کے معاملے میں الگ سے مقدمہ درج کیا جائے۔ دائر کیا جائے؟