ملاوٹی شراب معاملہ۔چندرابابو نے تلگودیشم کے دو قائدین کو معطل کردیا
ملاوٹی شراب کا معاملہ آندھرا پردیش بھر میں موضوع بحث بن گیا ہے تاہم، یہ انکشاف کہ نقلی شراب کا کاروبار حکمران جماعت تلگودیشم کے ایک اہم قائد کی نگرانی میں چل رہا تھا نے معاملے کو مزید سنسنی خیز بنا دیا ہے۔
حیدرآباد: آندھراپردیش کے وزیراعلی و تلگودیشم کے قومی سربراہ این چندرابابونائیڈونے پارٹی کے دو قائدین کو معطل کردیا۔ملاوٹی شراب معاملہ میں نام سامنے آنے پرا نہوں نے ڈی جے چندر ریڈی اور کے سریندر کو پارٹی سے معطل کر دیا۔
ملاوٹی شراب کا معاملہ آندھرا پردیش بھر میں موضوع بحث بن گیا ہے تاہم، یہ انکشاف کہ نقلی شراب کا کاروبار حکمران جماعت تلگودیشم کے ایک اہم قائد کی نگرانی میں چل رہا تھا نے معاملے کو مزید سنسنی خیز بنا دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے اس معاملہ پر اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ریاست میں نقلی شراب کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس معاملہ میں انتہائی سخت رویہ اختیار کیا جائے گا۔
چندرابابو نائیڈو کی ہدایت پر ان دونوں قائدین کی معطلی کا باضابطہ اعلان آندھرا پردیش تلگودیشم صدر پی سرینواس راؤ نے کیا۔