حیدرآباد

مودی غریبوں کو لوٹنے کی پالیسی پر عمل کررہے ہیں: ای دیاکرراؤ

دیاکرراؤ نے انکشاف کیا کہ کالیشورم پراجکٹ سے آبپاشی کے مقصد کیلئے پانی فراہم کرنے کا سہرا وزیر اعلیٰ کے سرجاتا ہے۔ وزیر موصوف نے ورنگل اور محبوب اضلاع کے پالکورتی اوردیگر مقامات پر قائم دھان کی خریداری کے مراکز کا افتتاح کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر پنچایت راج دیاکر راؤ نے کہا کہ بی جے پی کو کسانوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کیا کہ مودی غریبوں کو لوٹنے والی پالیسی پر عمل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے دور میں زراعت ایک جشن بن گیاہے۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
مودی کے خلاف توہین عدالت مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ: مشیر حکومت تلنگانہ
بی جے پی، خواتین کو دوسرے درجہ کا شہری سمجھتی ہے: راہول گاندھی (ویڈیو)
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا
بی جے پی اور کانگریس دونوں ریزرویشن مخالف : مایاوتی

 وزیراعلی کسانوں کو 24 گھنٹے مفت بجلی فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کالیشورم پراجکٹ سے آبپاشی کے مقصد کیلئے پانی فراہم کرنے کا سہرا وزیر اعلیٰ کے سرجاتا ہے۔ وزیر موصوف نے ورنگل اور محبوب اضلاع کے پالکورتی اوردیگر مقامات پر قائم دھان کی خریداری کے مراکز کا افتتاح کیا۔

 اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں کے دوران اناج نہیں خریدا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو صرف کسانوں کے لئے ہزاروں کروڑ وپئے خرچ کرکے اناج خرید رہے ہیں۔ بی آر ایس حکومت کسانوں کی بہبود کے لئے سرگرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں اس ربیع کے سیزن میں 7 ہزار اناج کی خریداری کے مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں چاول کی پیداوار 24 لاکھ ٹن سے بڑھ کر 41 لاکھ ٹن ہو گئی ہے اور چاول کی کاشت کا رقبہ 65 لاکھ ایکڑ تک پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 8سالوں میں دھان کی خریداری کے لیے سات لاکھ کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔ اس سیزن میں دھان کی امدادی قیمت اے گریڈ کے اناج کے لیے 2,060 روپے اور بی گریڈ کے اناج کی 2,040 روپے مقرر کی گئی ہے۔

a3w
a3w