کھیل

حیدرآباد کے باڈی بلڈر عمران خان‘ مسٹر اولمپیاء کیلئے کوالیفائی

۔ امریکہ میں منعقد ہونے والے مسٹر اولمپیا کیلئے حیدرآبادی کا انتخاب باعث فخر ہے۔ یہ مقابلے آئندہ ماہ دسمبر میں منعقد ہوں گے۔ دی نیشنل فزیک کمیٹی امریکہ میں قومی سطح کے مقابلے منعقد کرتی ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے نوجوان باڈی بلڈر عمران خان امریکہ میں منعقد ہونے والے مسٹر اولمپیا کیلئے کوالیفائی ہوگئے۔ وہ یہ اعزاز پانے والے ہندوستان کے پہلے باڈی بلڈر ہیں۔ ممبئی میں منعقد ہوئے پرو کوالیفائی میاچس میں انہیں پہلا مقام حاصل ہوا تھا۔

عمران خان امریکہ میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔ امریکہ میں منعقد ہونے والے مسٹر اولمپیا کیلئے حیدرآبادی کا انتخاب باعث فخر ہے۔ یہ مقابلے آئندہ ماہ دسمبر میں منعقد ہوں گے۔ دی نیشنل فزیک کمیٹی امریکہ میں قومی سطح کے مقابلے منعقد کرتی ہے۔

اس کیلئے ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں مقابلے منعقد ہوئے جس میں عمران خان کا انتخاب عمل میں آیا۔ باڈی بلڈنگ ٹیم شفیع سمیع نے عمران خان کو مبارکباد پیش کی اور مسٹر اولمپیا مقابلوں میں کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

a3w
a3w