حیدرآباد

آپسی تنازعات کے حل کیلئے دارالقضاء سے رجوع ہونے کا مشورہ: مولانا جعفر پاشاہ

مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ نے دارالقضاء کے اجلا س میں کہا کہ برسوں سے دارالقضاء امارت ملت اسلامیہ آندھر وتلنگا نہ پنجہ شاہ حیدرآباد دینی ملی واجتماعی امور کو انجام دیتا چلا آرہا ہے

حیدرآباد: مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ نے دارالقضاء کے اجلا س میں کہا کہ برسوں سے دارالقضاء امارت ملت اسلامیہ آندھر وتلنگا نہ پنجہ شاہ حیدرآباد دینی ملی واجتماعی امور کو انجام دیتا چلا آرہا ہے

جس میں ازدواجی زندگی سے متعلق جو مسائل روز مرہ پیش آتے ہیں ان کا حل قرآن وحدیث کی روشنی میں کیا جاتا ہے مقدمات میں خصوصا فسخ نکاح، خلع، صلح‘ طلب زوج وزوجہ ان کے علاوہ حضانت‘ ولایت وکفالت کی خاصی تعداد ہوتی ہے مرکز کے ماتحتی میں چلنے والے متعدد دارالقضاء ہیں جو اپنے اپنے دائر کار کے لحاظ سے کام کر رہے ہیں۔

مولانا جعفر پاشاہ نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق اب تک تقریباتین ہزارسے زائد فیملیوں کے تنازعات دارالقضاء امارت ملت اسلامیہ سے حل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ میاں بیوی کے تنازعات کے علاوہ ترکہ وپراپرٹی نیز تجارت کے معاملات بھی حل ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہاگیا کہ کچھ معاملات درج ہونے کے بعدخارج بھی ہوئے ہیں۔

بعض دفعہ دارالقضاء کالیٹر جانے کے بعد فریقین سوچتے ہیں کہ وہاں پر بہت ساری نامناسب باتیں بھی کھل جائیں گی،اس لئے اسی میں عافیت سمجھتے ہیں گھرہی میں خود بیٹھ کرحل کرلیں۔اس لئے بہت سارے تنازعات دارالقضاء کالیٹرجانے سے بھی حل ہوجاتے ہیں۔

ایسی صورت میں درج معاملات کو خارج کرناپڑتاہے، لیکن خارج کرنے سے پہلے فریقین سے اس کی تصدیق کرائی جاتی ہے۔مولانا نے کہا کہ موجودہ دورمیں بہت سے معاملات سرکاری عدالتوں میں زیر التوا ہیں لیکن مقدمات کی کثرت کی وجہہ سے مقدمات کی یکسوئی میں کافی تاخیر ہورہی ہے،ایسے میں دارالقضاء جلد معاملات کی یکسوئی میں کافی مددگار ثابت ہورہا ہے۔

مولانا نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ دارالقضاء کی طرف لوگوں کا رجوع پہلے کے مقابلے میں کافی بڑھ چکا ہے۔مولانا محمد عمیر احمد قاسمی نے کہا کہ دارالقضاء کی طرف ایسے کئی لوگوں کا بھی زیا دہ رجحان ہے جو اپنی عزت ووقار کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالتوں کی ذلت ورسوائی سے بچنے کیلئے اپنے معاملات کو دارالقضاء سے رجوع کرواکر اپنے معاملات کی یکسوئی کرواتے ہیں۔

دارالقضاء کی تشہیر کے لئے مولانا نے ائمہ مساجدسے گزارش کی کہ وہ خطبہ جمعہ میں قضاء کے عنوان پر بھی بیان کریں اورلوگوں کو اپنے گھریلوجھگڑوں کو دارالقضاء سے رجوع کروانے کی اپیل کریں۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ ایک دینی اورشرعی فریضہ بھی ہے اورہمارے ملک کے عدلیہ کے ساتھ تعاون بھی ہیں۔اس موقع پر ناظم دارالقضاء محمد احمد محی الدین حسامی،نائب قاضی شریعت محمد عمیر احمد،نائب قاضی شریعت محمد آصف اقبال اور معاون قاضی شریعت سید قدیر احمد موجود تھے۔

دارالقضاء حسامیہ منزل پنجہ شاہ حیدرآبادبوقت۔3بجے تا 5بجے فون 8897869307رابطہ کرسکتے ہیں۔

a3w
a3w