تلنگانہ
تلنگانہ: گھر میں آتشزدگی، قیمتی سامان جل کر خاکستر
مقامی شخص مائیسیا کے گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد گھر کے اطراف دھواں پھیل گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ویمل واڑہ کے دیہی منڈل ہنماجی پیٹ میں ایک مکان کو اچانک آگ لگ گیی۔
مقامی شخص مائیسیا کے گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد گھر کے اطراف دھواں پھیل گیا۔
آگ کو دیکھ کر گھر کے افراد اور پڑوسیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا تاہم، اس واقعہ میں مکان میں موجود تمام سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔