آندھراپردیش

اےپی ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر وکیل تُوہین کمار کی تقرری

ان کی تقرری کے بعد ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد 30 ہو جائے گی۔ تُوہین کمار کا تعلق متحدہ ضلع سریکاکولم کے ویراگھٹم منڈل کے کَتھولا کویٹی گاؤں سے ہے۔ انہوں نے وشاکھاپٹنم کے سینٹ ایلوشیئس اسکول سے تعلیم حاصل کی۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر وکیل تُوہین کمار کی تقرری عمل میں آئی ہے۔ صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو کی منظوری کے بعد وزارتِ قانون نے اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کیا۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر

چیف جسٹس بی آر گَوئی کی قیادت میں سپریم کورٹ کا لیجیئم نے گزشتہ ماہ 2 تاریخ کو اجلاس منعقد کر کے کمار کے نام کی سفارش مرکز کو بھیجی تھی۔


ان کی تقرری کے بعد ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد 30 ہو جائے گی۔ تُوہین کمار کا تعلق متحدہ ضلع سریکاکولم کے ویراگھٹم منڈل کے کَتھولا کویٹی گاؤں سے ہے۔ انہوں نے وشاکھاپٹنم کے سینٹ ایلوشیئس اسکول سے تعلیم حاصل کی۔


2010 سے 2014 کے درمیان وہ گنٹور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ہائی کورٹ میں اسٹینڈنگ کونسل رہے۔ 2016-17 میں ہائی کورٹ ایڈووکیٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیں۔

فی الحال وہ مرکزی حکومت کے اسٹینڈنگ کونسل کے طور پر کام کر رہے ہیں اور مختلف محکموں سے متعلق مقدمات کی پیروی کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔