ایشیاء

افغان وزیر خارجہ امیرخان متقی کا دورہ ہند منسوخ

افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا جاریہ ماہ دورہ ئ ہند منسوخ ہوگیا ہے کیونکہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی طرف سے ان پر سفری امتناع عائد ہے۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا جاریہ ماہ دورہ ئ ہند منسوخ ہوگیا ہے کیونکہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی طرف سے ان پر سفری امتناع عائد ہے۔

معاملہ کی جانکاری رکھنے والوں نے جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔ قبل ازیں ان کا دورہ ملتوی ہوا تھا کیونکہ انہیں سفر کی اجازت نہیں مل سکی تھی۔

ان کا یہ دورہ ہوجاتا تو اگست 2021 میں افغانستان میں طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد کابل سے کسی وزیر کا یہ پہلا دورہ ئ نئی دہلی ہوتا۔