حیدرآباد
ٹالی ووڈ اداکار شروانند سڑک حادثہ میں شدید زخمی
اس حادثہ کے بعد اداکار کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے کارکووہاں سے ہٹاتے ہوئے ٹریفک کو بحال کیا۔
حیدرآباد: ٹالی ووڈ اداکارشروانند سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ کل شب شہر حیدرآباد کے جوبلی ہلزفلم نگر علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب انہوں نے کار کا توازن کھودیا اور یہ کار، روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔
اس حادثہ کے بعد اداکار کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے کارکووہاں سے ہٹاتے ہوئے ٹریفک کو بحال کیا۔