مشرق وسطیٰ

26 سال کے بعد امسال رمضان المبارک سردیوں میں ہوگا

دنیا بھر کے مسلمان مارچ میں رمضان المبارک کا استقبال کریں گے تاہم امسال رمضان 26 سال کے بعد سردیوں میں آرہا ہے۔

جدہ: دنیا بھر کے مسلمان مارچ میں رمضان المبارک کا استقبال کریں گے تاہم امسال رمضان 26 سال کے بعد سردیوں میں آرہا ہے۔

متعلقہ خبریں
رمضان میں وادی کشمیر میں مہنگائی کا جن قابوسے باہر
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
سعودی عرب میں شدید برفباری
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان
سعودی عرب میں اقامہ اور ملازمت قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 ہزار فیصلے

سبق ویب سائٹ کے مطابق فلکی حساب سے سعودی عرب میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہوگا جبکہ ملک میں موسم سرما 22 دسمبر سے شروع ہوا اور 20 مارچ تک رہے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 2024 سے رمضان المبارک سردیوں میں آتا رہے گا تاہم ابتدائی دو سال تک رمضان کا آخری حصہ موسم بہار میں ہوگا۔

اس کے بعد 2031 تک رمضان المبارک موسم سرما میں ہوگا اورپھر 8 سال تک یعنی 2039 تک موسم خزاں میں آئے گا۔