حیدرآباد
تشکیل تلنگانہ کے بعد 9سالہ حکمرانی میں ریاست کو ملک میں سرفہرست بنایاگیا:کویتا
حیدرآباد: بی آرایس کی رکن قانون سازکونسل کے کویتا نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی قیادت میں مٹھی بھر لوگوں کے ساتھ تلنگانہ کوریاست کادرجہ دلانے کیلئے تحریک کاآغاز کیاگیا تھا۔

حیدرآباد: بی آرایس کی رکن قانون سازکونسل کے کویتا نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی قیادت میں مٹھی بھر لوگوں کے ساتھ تلنگانہ کوریاست کادرجہ دلانے کیلئے تحریک کاآغاز کیاگیا تھا۔
تلنگانہ کی تشکیل کے بعد 9سال کی حکمرانی میں تلنگانہ کو ملک میں سرفہرست مقام پر لایاگیا۔
سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم کویتا نے تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کے یوم تاسیس کے موقع پر کئے گئے ٹوئیٹ میں ملک کی ترقی، کسانوں کی حکمرانی کے لئے اقدامات کرنے والے بی آرایس پارٹی کے خاندان کے تمام ارکان سے نیک خواہشات کااظہارکیا ہے۔
انہوں نے آج کے اس دن کو مادرتلنگانہ کی آزادی کے دن اور مادر ہند کے سنہرے مستقبل کے دن سے تعبیر کیا۔
انہوں نے ساتھ ہی تلنگانہ تحریک کے سلسلہ میں چندرشیکھرراو کی تصاویر کو بھی پوسٹ کیا۔