امریکہ و کینیڈا

امریکہ میں دو ہوائی جہازوں میں ٹکر

ایف اے اے نے کہا کہ یونائیٹڈ ایئر لائنز کی پرواز 515 کا دایاں وِنگ، اسی لائنز کی پرواز 267 کے پچھلے حصے سے ٹکرا گیا جس کے بعد مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واشنگٹن: امریکہ کے بوسٹن لوگان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یونائٹیڈ ایئرلائنس کے دو ہوائی جہاز آپس میں ٹکرا گئے۔

متعلقہ خبریں
طیارے میں حیاتیاتی خطرہ، یونائٹڈ ایئر لائنز کی ہنگامی لینڈنگ

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق بوسٹن لوگان بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پرواز کرنے والی دو یونائٹیڈ ایئرلائنس کی فلائٹس پیر کو ایک دوسرے سے ٹکرا گئی تھیں۔

ایف اے اے نے کہا کہ یونائیٹڈ ایئر لائنز کی پرواز 515 کا دایاں وِنگ، اسی لائنز کی پرواز 267 کے پچھلے حصے سے ٹکرا گیا جس کے بعد مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں طیارے بوئنگ 737 تھے جو روانگی کے لیے تیار تھے۔

اس حادثے کے بعد حکام نے دوپہر کے لیے مقررہ دیگر پروازوں کے مسافروں کو پھر سے دوسرے جہاز میں بٹھایا۔

مسافروں نے اس واقعہ کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بس ایک بہت بڑا جھٹکا تھا، جب ہم جہاز میں تھے، تو اس کے پر کٹ گئے، دونوں جہازوں کے پر ایک دوسرے سے چپک گئے تھے۔

a3w
a3w