دہلی
فلسطین کے بعد پرینکا گاندھی کا بنگلہ دیش بیاگ
کانگریس ارکان پارلیمنٹ کریم کلر کے ہینڈ بیاگس لے آئے تھے۔ کئی اپوزیشن ارکان نے بنگلہ دیش کی اقلیتوں کے ساتھ اظہارِ یگانگت کے لئے پلے کارڈس بھی تھام رکھے تھے۔
نئی دہلی: کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی وڈرا منگل کے دن ایک اور بیاگ لے کر پارلیمنٹ آئیں۔ اِس بار انہوں نے بنگلہ دیش کی ہندو اور عیسائی اقلیت کو ایک پیام دیا ہے۔ پیر کے دن انہوں نے اپنے بیاگ کے ذریعہ فلسطین کی تائید کی تھی۔ کل ان کے بیاگ پر فلسطین لکھا تھا۔
آج ان کے بیاگ پر ”بنگلہ دیش کے ہندوس اور کرسچنس کے ساتھ کھڑے ہو“ درج تھا۔ وائناڈ کی رکن پارلیمنٹ نے اپنے کانگریسی ساتھیوں کے ساتھ پارلیمنٹ کے باہر احتجاج بھی کیا۔ ان کا یہ احتجاج بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر مظالم کے خلاف تھا۔
کانگریس ارکان پارلیمنٹ کریم کلر کے ہینڈ بیاگس لے آئے تھے۔ کئی اپوزیشن ارکان نے بنگلہ دیش کی اقلیتوں کے ساتھ اظہارِ یگانگت کے لئے پلے کارڈس بھی تھام رکھے تھے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ مرکزی حکومت کو بنگلہ دیش کی حکومت سے بات چیت کرنی چاہئے۔